ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین کارکردگی کے باوجود پی ایچ ایف حکام کو ہوش نہ آیا

ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین کارکردگی کے باوجود پی ایچ ایف حکام کو ہوش نہ آیا

لاہور: ⁠⁠⁠⁠⁠ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین کارکردگی کے باوجود پی ایچ ایف حکام کو ہوش نہ آیا ،قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ سے 13 کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کرگیا۔ کھلاڑیوں نے من پسند پلیئرز کو شامل کرنے کا شکوہ کر ڈالا۔ دوسری جانب پی ایچ ایف معاملے پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ⁠⁠⁠⁠⁠ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین کارکردگی کے باوجود پی ایچ ایف حکام کو ہوش نہ آیا۔قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ سے 13 کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کرگیا۔ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے بغیر کسی ٹرائل کے اچانک 13 کھلاڑیوں کو گھر بھجوا دیا۔ ہیڈ کوچ فرحت خان نے کھلاڑی کے استفسار پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ہاکی ٹریننگ کا کوئی علم نہیں ہے ،کھلاڑیوں کے خود کو ڈراپ کرنے کی وجوہات پوچھنے پر ہیڈ کوچ نے کہا کہ اوپر سے آرڈر ہیں،سلیکشن کمیٹی کو بھی سارے معاملے سے لاعلم رکھا گیا ۔ذرائع کے مطابق  چیف سلیکٹر کو بتایا گیا کہ 13 کھلاڑی ان فٹ ہیں ، کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کے معاملے پر چیف سلیکٹر یا کسی دوسرے سلیکٹر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ٹیم ٹرینر نصراللہ رانا بھی کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ سے لاعلم ہیں ۔

 کیمپ سے نکالے گئے کھلاڑیوں کو شکوہ ہے کہ  من پسند لڑکوں کو خراب فٹنس کے باوجود کیمپ میں شامل کیا جارہا ہے، فیصل آباد کے توفیق شاہ، نواز، رضوان سنیر ان فٹ ہیں۔

مصنف کے بارے میں