نوازشریف جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال نہ کریں،سکیورٹی ادارے، سابق وزیراعظم کا اصرار

نوازشریف جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال نہ کریں،سکیورٹی ادارے، سابق وزیراعظم کا اصرار

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد کے پیش نظرسکیورٹی اداروں نے وزیرداخلہ کو سکیورٹی خدشات کے بارے آگاہ کیا ہے کہ نواز شریف جی ٹی روڈ جانے سے گریز کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل  نوازشریف نےاتوار کے روز براستہ موٹروے لاہور آنا تھا  لیکن  ن لیگی قیادت نے براستہ موٹروے  آنے کا پلان تبدیل کرکے بدھ 9 جولائی کو براستہ جی ٹی روڈ آنے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے وزیرداخلہ کو سکیورٹی خدشات کے بارے آگاہ کیا ہے نوازشریف جی ٹی روڈ سے لاہور جانے سے گریز کریں۔ اس حوالے سے سکیورٹی اداروں نے وزیرداخلہ کو سکیورٹی خدشات بتا دیے ہیں۔

سکیورٹی اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ سابق وزیراعظم اور ان کے قافلے کو جی ٹی روڈ پر فول پروف سکیورٹی نہیں دے سکتے۔ تاہم دوسری جانب وزیرداخلہ نے تحفظات سے نواز شریف  کوآگاہ کیا تو انہوں نے اصرار کیا ہے کہ ہر صورت جی ٹی روڈ سے ہی لاہور جانا ہے،عوام سے دورنہ کیا جائے۔

سکیورٹی اداروں نے وزیرداخلہ کو رپورٹ دی ہے کہ نواز شریف اور ریلی کو جی ٹی روڈ پر مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی۔ سکیورٹی خدشات کے بارے میں وزیرداخلہ نے سابق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ رپورٹ پر نوازشریف کا کہنا ہے کہ انہیں عوام سے کوئی دورنہیں رکھ سکتاہر صورت میں جی ٹی روڈ سے ہی جائیں گے۔
دوسری جانب وفاقی پولیس بھی تا حال سکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل نہیں دے سکی،اس حوالے سے ایس ایس پی اسلام آباد نے کل اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔سابق وزیراعظم کو وفاقی پولیس فیض آباد تک سکیورٹی دے گی،قافلے کے راستے میں سکیورٹی امور متعلقہ علاقوں کی پولیس کے ذمہ ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں