فیشن ماڈل کو اغواءکرنے کےبعدنیلام کرنے کی کوشش

فیشن ماڈل کو اغواءکرنے کےبعدنیلام کرنے کی کوشش

لندن:برطانیہ سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل کو اٹلی میں اغواءکے بعد نیلام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اسے اس لیے رہا کر دیا گیا کہ اس کا ایک دو سال کا بچہ تھا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بر طانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک دو شیزہ کو اغواءکے بعد جنسی مقاصد کیلئے نیلامی کی کرنے کی کو شش کی گئی تاہم بعد ازاں اغواءکاروں نے اسے محض اس وجہ سے رہا کردیا کہ اس کا ایک دوسال کا بچہ ہے۔
اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے متاثرہ برطانوی لڑکی نے بتایا کہ وہ اٹلی میں ایک فیشن شو میں شرکت کے لیے گئی تھی کہ شمالی اٹلی کے شہر میلان میں نامعلوم افراد نےاس کی کار کو روکا۔ اسے نشہ آور بوٹی سونگھائی جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی۔ بعد ازاں اسے 190 کلو میٹر دور ٹورینو شہر کے ایک فارم ہاﺅسمیں چھ دن تک مسلسل قید کیا گیا۔اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اس کی تصاویر منظر عام پرآئی ہیں۔
اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کی شناخت ’لوکاش ھیرپا‘ کے نام سے کی گئی ہے جو پولینڈ کا رہنے والا ہے۔ اس نے اعتراف کیا ہے کہ برطانوی ماڈل کو اغواءکے بعد ’کیٹامین‘ نامی ایک نشہ آور چیز دی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوگئی۔ اسے ایک فارم ہاﺅسمیں بند کردیا گیا اور انٹرنیٹ پراس کی نیلامی کا اشتہار چلایا گیا۔ جنسی مقاصد کے لیے نیلامی کے اشتہار پر بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا۔ ان میں ایک برطانوی بھی تھا جو مغوی لڑکی کو خریدنے کے لیے اٹلی روانہ ہوچکا تھا۔
ملزم نے بتایا اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر مغوی برطانوی لڑکی کو تین لاکھ 50 ہزار ڈالر کے عوض جنسی مقاصد کے لیے نیلام کرنے کی اسکیم تیار کی تھی۔