کراچی ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی:  کراچی میں اے ایس ایف نے جناح ائرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے،کارروائی کے دوران دبئی جانے والے مسافر شہناز کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی .ملزم کو اے این ایف کے حوالے کر دیا ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دبئی جانے والے مسافر شہناز کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم سوٹ کیس میں ہیروئن چھپا کر لے جا رہا تھا کہ چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے افسران نے پتا لگا لیا کہ بہت مہارت سے ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ملزم کو اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں