شاہ رخ خان کی اہلیہ کا چہرہ سورج کی شعاعوں سے جھلس گئی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری کا چہرہ سورج کی تیز شعاعوں سے جھلس گیا، جس کے بعد انہیں پہچاننا مشکل ہو گیا ہے۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ کا چہرہ سورج کی شعاعوں سے جھلس گئی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری کا چہرہ سورج کی تیز شعاعوں سے جھلس گیا، جس کے بعد انہیں پہچاننا مشکل ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ خان اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزار لاس اینجلس سے واپس آئے ہیں ۔ تاہم ان چھٹیوں کے دوران ساحل سمندر کی سیر کرتے ہوئے گوری کا چہرہ سورج کی تیز شعاعیں برداشت نہ کرسکا اورجھلس گیا جس کی وجہ سے ان کی جلد متاثر ہوگئی۔بھارت واپس آنے کے بعد گوری ممبئی کے علاقے باندرا میں ایک جلدی امراض کے کلینک کے باہر دیکھی گئیں ہیں، جہاں وہ اپنے چہرے کے علاج کی غرض سے آئی تھیں، جھلسی ہوئی اور سوجن زدہ جلد کی وجہ سے گوری خان کو پہچاننا بہت مشکل ہوگیا ہے۔