قومی اسمبلی اجلاس میں عائشہ گلالئی کی موجودگی پر شیریں مزاری کااعتراض ، اجنبی قرار دیدیا

قومی اسمبلی اجلاس میں عائشہ گلالئی کی موجودگی پر شیریں مزاری کااعتراض ، اجنبی قرار دیدیا

اسلام آباد:  قومی اسمبلی اجلاس میں عائشہ گلالئی کی موجودگی پر شیریں مزاری نے اعتراض اٹھا دیا.شیریں مزاری نے کہا کہ عائشہ نے خود پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑدی ہے۔شیریں مزاری نے عائشہ گلالئی کو اجنبی قرار دینے کا مطالبہ کیا تو ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ کا نکتہ اعتراض نہیں بنتا ،پہلےآرٹیکل 63 اے پڑھ لیں پھر بات کریں.ڈپٹی اسپیکر نے شیریں مزاری کا مطالبہ مسترد کردیا .

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ عمران انہیں گندے ایس ایم ایس بھیجتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔لیکن انہوں نے ایم این اے شپ سے یہ کہتے ہوئے  استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا کہ ایم این اے شپ پاکستانی عوام کی خدمت کیلئے استعمال کروں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں