کرن جوہر اپنے جڑواں بچوں کو منظر عام پر لے آئے

کرن جوہر اپنے جڑواں بچوں کو منظر عام پر لے آئے

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر پہلی مرتبہ اپنے جڑواں بچوں کی کو منظر عام پر لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کرن جوہر گزشتہ چند ماہ سے اپنے بچوں کے بارے میں میڈیا پر بات کرتے رہے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنے دونوں بچوں یش اور روہی کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے جاری کی، اس تصویر میں کرن جوہر کی والدہ بھی موجود ہیں۔ہدایت کار نے اپنے بچوں کی تصویر پر بتایا کہ یہ دونوں 6 ماہ کے ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ کرن کے ہاں رواں سال 7 فروری کو ممبئی کے مسرانی ہسپتال میں سروگیسی عمل کی مدد سے ان جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔کرن جوہر نے اپنے بیٹے کا نام یش اور بیٹی کا نام روہی رکھا، جو ان کی والدہ ہیرو کے نام سے نکلا ہے۔

b572290fcc6b40c6ea1faee8da87da3b