تیسری نسل سیاست میں ،زید حسین نواز سعودی عرب میں میڈیا ٹیم کےکوآرڈینیٹر مقرر

تیسری نسل سیاست میں ،زید حسین نواز سعودی عرب میں میڈیا ٹیم کےکوآرڈینیٹر مقرر

شریف خاندان کی تیسری نسل بھی سیاست میں آ گئی.سابق وزیراعظم کے پوتے زید حسین نواز کو سعودی عرب میں میڈیا ٹیم کا کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق زید حسین نواز کو سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر اہم کام سونپ دیا گیا ہے۔ بیرون ملک سوشل میڈیا پر پارٹی کا دفاع حسین نواز کے صاحبزادے کو سونپ دیا.زیدحسین نواز سعودی عرب میں میڈیا ٹیم کے کوآرڈی نیٹر ہوں گے .تقرر نامہ جاری کر دیا گیا.اس طرح شریف خاندان نے اپنی تیسری نسل کو میدان سیاست میں اتار دیا. کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو صدر مسلم لیگ نون یوتھ ونگ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں