ایپل کو ”فائیو جی“ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

نیویارک: مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرلیا ہے، جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ ایپل کا آئندہ آنے والا آئی فون فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا ۔

ذرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق ایپل اس ٹیکنالوجی سے ایسی ڈیوائسز بنانا چاہتی ہے جو کہ مستقبل میں فائیو جی نیٹ ورکس پر کام کرسکیں گے یا آسان الفاظ میں فائیو جی آئی فون۔ایپل کے لیے یہ ٹیکنالوجی اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہ اگیومنٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کو مستقبل قرار دیتی ہے اور فائیو جی اس کے لیے تمام امکانات کھولنے کا راستہ ہے۔یہ واضح نہیں کہ ایپل کس طرح اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرے گی یا کس طرح اسے مستقبل قریب میں آئی فون کا حصہ بنائے گی۔تاہم یہ واضح ہے کہ ایپل کا بنیادی مقصد ایک فائیو جی اسمارٹ فون بنانا اور اس پر یہ ٹیکنالوجی چلانا ہے۔