لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ

اسلام آباد:لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ ایک پھر شروع ہو گیا ہے۔بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور کیرلا سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں بھارتی فورسز نے کھوئی اور کیرلا سیکٹر کی شہری آباد کو نشانہ بنایا ۔ کیرالہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی ۔جواب میں پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا۔پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں