واٹس ایپ کا رنگارنگ سٹیٹس فیچر متعارف کرانیکا فیصلہ

لاہور: معروف میسنجر واٹس ایپ کے صارفین کیلئے خوشخبری آگئی۔ کمپنی نے فیس بک سے ملتا جلتا رنگا رنگ ٹیکسٹ سٹیٹس کا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

واٹس ایپ کا رنگارنگ سٹیٹس فیچر متعارف کرانیکا فیصلہ

لاہور: معروف میسنجر واٹس ایپ کے صارفین کیلئے خوشخبری آگئی۔ کمپنی نے فیس بک سے ملتا جلتا رنگا رنگ ٹیکسٹ سٹیٹس کا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اس وقت واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.17.291 کا حصہ ہے اور اکثر افراد تک اس کی رسائی بھی ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس ٹیب میں کیمرہ آئیکون کے اوپر فلوٹنگ پینسل کی شکل کا بٹن دیا جارہا ہے۔ اس میں اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو تین آپشن دیئے جائیں گے، ایک ایموجی کا اضافہ، فونٹ کا انتخاب اور پس منظر کا رنگ بدلنا۔ان کا انتخاب کرنے کے بعد صارفین کو بس اس اسٹیٹس کو پوسٹ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے یہ فیچر گزشتہ سال دسمبر میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے ساتھ لنکس، تصویر یا ویڈیو پوسٹ نہیں کی جاسکتی۔