خطے میں ایک اور جنگ نہیں چھیڑی جائے گی:جنوبی کوریا

خطے میں ایک اور جنگ نہیں چھیڑی جائے گی:جنوبی کوریا

سیول : شما لی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا کی مذاکرات کی پیشکش مسترد ہونے کے بعد جنوبی کوریا کی طرف سے بیان آیا ہے کہ خطے میں ایک اور جنگ نہیں چھیڑی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کے بعد دونوں حریفوں کے درمیان ایک نادر ملاقات میں یہ پیشکش کی گئی تھی۔ایجنسی کے مطابق منیلا میں منعقدہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے علاقائی فورم (آسیان) کی کانفرنس کے دوران یہ بات ہوئی جہاں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے مصافحہ کیا۔
دوسری جانب خبررساں ادارے اےایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں علاقے کی کشیدگی کے 'پرامن حل' پر زور دیا۔ایک اندازے کے مطابق یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر جزیرہ نما کوریا میں روایتی جنگ بھی ہوتی ہے تو چند مہینوں میں دس لاکھ افراد ہلاک اور زخمی ہو جائیں گے۔