اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو نمٹ لیں گے : روس

اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو نمٹ لیں گے : روس

دمشق : روس افواج نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو پھر روس اس کا جواب دے گا


شام کے جنوبی علاقے میں روسی افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ اگر اس نے جنوبی شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی تو پھر روس کو معلوم ہے کہ اس کے تدارک کے لئے کیا کرنا چاہئے۔ روس نے فائربندی کے اس سمجھوتے کے بارے میں اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے جنوبی شام میں حملے کے لئے خود سرانہ فیصلہ کیا تو روس اس سمجھوتے کے نفاذ کے ضامن کی حیثیت سے اسرائیل سے خود نمٹے گا۔

یاد رہے کہ جنوبی شام میں جنگ بندی کے سلسلے میں اسرائیل نے اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے اور اس نے اس سمجھوتے کے نفاذ پر روس کے نگراں کردار پر اعتراض بھی کیا ہے کیونکہ اسرائیل کسی بھی قیمت پر شام میں امن دیکھنا نہیں چاہتا۔