حکومت ملک کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے، خورشید شاہ

حکومت ملک کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے بتایا جائے کہ آخر معاملہ کیا ہے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے. وعدہ کرتے ہیں کہ اگر ملکی سالمیت کو خطرہ ہے تو پیپلز پارٹی سب سے آگے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ کہا جاتا ہے لیکن ان خطرات پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا. ہمارا مطالبہ ہے کہ ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے.

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پھر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو سنگین خطرات درپیش ہیں، سابق وزیرداخلہ نے کہا تھا خطرناک ملکی صورتحال کا صرف 5 لوگوں کو علم ہے، پیپلز پارٹی کو اس بات پر تشویش ہے اور ہم اس کی وضاحت چاہتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ بتایا جائے کہ آخر معاملہ کیا ہے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، وعدہ کرتے ہیں کہ اگر ملکی سالمیت کو خطرہ ہے تو پیپلز پارٹی سب سے آگے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ کہا جاتا ہے لیکن ان خطرات پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج 70 سال بعد بھی ہم کہہ رہے ہیں کہ ملک کو خطرات لاحق ہیں، جیسے جیسے سال گزرتے ہیں ملک مضبوط ہوتے ہیں لیکن ہم کمزور ہو رہے ہیں، ملک میں غیر یقینی صورت حال ہے، روزگار اور علاج و معالجے کی سہولیات نہیں ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ کل کیا ہونے والا ہے۔عائشہ گلا لئی کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عورتوں کی سیاست نہیں کرے گی آج جو سیاست ہو رہی ہے یہ کیسی سیاست ہے، یہ کون سی اخلاقیات ہیں، عورت مقدس ہے اس کا احترام کیا جانا چاہیئے، کوئی لاہور میں پریس کانفرنس کروا رہا ہے تو کوئی یہاں، ہم عورت کو آگے رکھ کر سیاست کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ایشوز سے زیادہ نعروں کی سیاست ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ میں مبارکباد دیتا ہوں کہ حکومت میں 47وزیر لیے گئے ہیں اتنے سارے وزیروں کے بعد میں نے سمجھا کہ ہاؤس کافی بھرا ہوا ہو گا مگر ایسا نہیں ہوا اب میں سمجھا ہوں کہ سیاست ایشو پر نہیں نعروں پر چلتی ہے. قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ہمیں پانچ آدمیوں کو معلوم ہے کہ ملکی حالات آج کتنے خطرناک ہیں یہ بات سن کر ہر محب وطن پاکستانی کو تشویش لاحق ہوتی ہے مجھ سمیت میری پارٹی کو بھی اس بات پر تشویش تھی اور مجھے ہدایت دی گئی کہ میں یہ بات ضرور پوچھوں کہ آخر وہ ملک کے حالات کونسے ہیں جن سے سابق وزیر داخلہ اتنے پریشان ہیں آج وہی وزیر داخلہ پہلے یہاں موجود تھے اور بعد میں چلے گئے .

انہوں نے کہا کہ آج اہم ایشوز پر بات کرنی تھی انتخابی اصلاحات پر محنت کی مزید تجاویز دیں گے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے خطاب کے دوران تحریک انصاف کی خواتین نے شور شرابا جاری رکھا جس ہے جس کے جواب میں قا ئد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ نے کہا کہ قوم ایوان میں جاری تماشادیکھ لے میں بعدمیں بات کر لیتا ہوں .
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں