لاہور میں دھماکہ ، عوام میں شدید خوف و ہراس

لاہور میں دھماکہ ، عوام میں شدید خوف و ہراس

لاہور:لاہور ایک بار خوف ہراس کی لہر میں ، خوفناک دھماکا،  دھماکے سے گھروں اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، متعدد افراد زخمی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں  شدید دھماکے کی آوز سنی گئی جس کے بعد علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس بڑھ گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا ٹرک میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے پیش آیا اور ٹرک میں دو سے تین من مواد نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے  کے بعد متاثرہ جگہ پر  پانچ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا جبکہ دھماکے کے نیتجے میں سگیاں گرڈ سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ۔

دھماکے میں 21  افراد کے زخمی جبکہ 4 کی حالت  تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں