پونے دو کروڑ ووٹرز کو نوازشریف کیخلاف فیصلے پر شدید تحفظات ہیں، حنیف عباسی

پونے دو کروڑ ووٹرز کو نوازشریف کیخلاف فیصلے پر شدید تحفظات ہیں، حنیف عباسی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کیخلاف فیصلے پر ووٹرز کوشدید تحفظات ہیں،انہیں دکھ ہے کہ پونے دو کروڑ ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کو صرف ایک اقامے کے تحت گھر بھیج دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ فیصلہ عمران خان نے نہیں ہم نے کرنا ہے کہ میاں نوازشریف لاہور کیلئے جی ٹی روڈ سے جائیں، موٹروے سے یا پھر ریل سے جائیں، یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے، لیڈر ہمارا ہے، پارٹی ہماری ہے، اظہار یکجہتی ہم کرناچاہتے ہیں۔ اس معاملے میں ہمیں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کیخلاف فیصلے کو نہ صرف ہم نے مان لیا ہے بلکہ اس پر عملدرآمد بھی کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں