پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کی عمران خان سے ملاقات

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کی عمران خان سے ملاقات
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : پی سی بی میں نجم سیٹھی کیخلاف بغاوت ہوگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کی عمران خان سے ملاقات، کرکٹ بورڈ میں بہتری لانے کیلئے تجاویز دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں چئیرمین نجم سیٹھی کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ نجم سیٹھی کو گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیراعظم نواز کی جانب سے خصوصی طور پر پی سی بی کا چئیرمین بنایا گیا تھا۔اس حوالے سے تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کا موقف تھا کہ نجم سیٹھی نے گزشتہ انتخابات میں بطور نگران وزیراعلی دھاندلی کے ذریعے ن لیگ کو جیتنے میں مدد فراہم کی تھی، اسی لیے نواز شریف نے انہیں بطور انعام پی سی بی کا چئیرمین لگا دیا۔ اب 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔جہاں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کئی اہم اداروں کے سربراہان عمران خان کی جانب سے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد تبدیل کر دیے جائیں گے، یوں ہی چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھی عہدے سے برطرف کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔

اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی میں نجم سیٹھی کیخلاف بغاوت ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پی سی بی کے اندرونی معاملات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کرکٹ بورڈ میں بہتری لانے کیلئے تجاویز بھ دی گئیں۔ عمران خان نے اس موقع پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔