عامر خان، منہاج قاضی، رئیس مما پر ترمیمی فرد جرم عائد

عامر خان، منہاج قاضی، رئیس مما پر ترمیمی فرد جرم عائد
کیپشن: تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس میں عامرخان، منہاج قاضی، رئیس مما پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما ملزم عامرخان، منہاج قاضی اور رئیس مما پیش ہوئے۔ عدالت نے عامر خان سمیت تینوں ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: دو گروپوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

عدالت نے گواہوں اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21اگست تک ملتوی کر دی۔

مفرور ملزم رئیس مما پر گرفتاری کے بعد دوبارہ ترمیمی فرد جرم عائد کی گئی جبکہ مقدمے میں ملزمان عمران اعجاز نیازی اور نعیم کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ملزمان کے خلاف نائن زیرو میں دہشتگردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں