محمد حفیظ کو ”بی کیٹیگری “ میں شامل ہونے پر تحفظات

 محمد حفیظ کو ”بی کیٹیگری “ میں شامل ہونے پر تحفظات
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں پی سی بی کی جانب سے انہیں ’بی‘ کیٹیگری دی گئی ہے جس پر وہ شدید تحفظات کا شکار ہیں۔

محمد حفیظ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس صورت حال سے محمد حفیظ بہت دل برداشتہ ہیں اور وہ اس حوالے سے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کر رہے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد حفیظ بی کیٹیگری میں ڈالے جانے کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کریں گے، ممکن ہے کہ وہ کرکٹ سے ہی کنارہ کشی اختیار کر لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا جس میں ، آل راونڈر محمد حفیظ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی کردی گئی ہے۔