این اے 131 میں دوبار گنتی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست مسترد

02:08 PM, 7 Aug, 2018

لاہور : سپریم کورٹ نے این اے 131 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کی استدعا کو مسترد کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131 میں عمران خان نے سعد رفیق کو 680 ووٹوں سے شکست دی تھی جس پر ن لیگی رہنما نے لاہور ہائیکورٹ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے رجوع کیا تھا ، عدالت نے سعد رفیق کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جوکہ آج ہونی ہے۔تاہم تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیاہے اور عدالت سے فیصلہ آنے تک گنتی کا عمل روکنے کی استدعا کی گئی جسے مسترد کر دیا گیاہے۔

دوسری جانب سعد رفیق کاکہناہے کہ نتائج کے بعدہی دوبارہ گنتی کی تحریری درخواست دی،آج11بجے گنتی کاحکم تھا،ابھی تک ووٹوں کے تھیلے نہیں پہنچے،الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ تھیلے کہاں ہیں۔

مزیدخبریں