سعودی عرب نے کینیڈا کیلئے پروازیں معطل کردیں،طلباءکے پروگرام دوسرے ملک منتقل کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب نے کینیڈا کیلئے پروازیں معطل کردیں،طلباءکے پروگرام دوسرے ملک منتقل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Image by Egypt Today

ٹورنٹو:سعودی عرب اور کینیڈا کے مابین حالات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں اور سعودی عرب کی جانب سے کینیڈا کے سفیر کو ملک بدرکرنے بعد ٹورنٹو کے لیے تمام فلائٹس معطل کردی گئیں۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کینیڈا کے سفیر کونا پسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سعودی ایئرلائنز نے ٹورنٹو کے لیے تمام پروازیں بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین بھی مرد لیڈر کی طرح کام کر سکتی ہیں، زرتاج گل
دوسری جانب سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا میں سکالرشپ، تربیتی اورفیلوشپ پروگرام معطل کیے جا رہے ہیں اور یہ پروگرام کسی اور ملک میں منتقل کیے جائیں گے۔


سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کیا تھا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ تمام نئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے بھی ختم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملک کے لوگوں کے لیے مثال بنیں، چیف جسٹس
ادھرکینیڈا نے سعودی عرب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیر کونا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کی عمران خان سے ملاقات
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اندورنی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جاسکتی، گرفتاریاں قانون کے مطابق مجازاتھارٹی کی جانب عمل میں لائی گئیں۔ گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں انسانی حقوق بالخصوص خواتین کیلئے آوازاٹھانے والی دو سرگرم خواتین کو گرفتارکیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں