شہباز شریف کے داماد علی عمران اشتہاری قرار

شہباز شریف کے داماد علی عمران اشتہاری قرار

نیب لاہور نے احتساب عدالت میں اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی تھی۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے علی عمران کو اشتہاری قرار دے دیا۔ نیب لاہور نے احتساب عدالت میں اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی تھی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی عمران کو متعدد بار طلب کیا اسکے باوجود وہ بیرون ملک فرار ہو گئے جس پر عدالت نے علی عمران کو اشتہاری قرار دے دیا۔

 

واضح رہے  نیب تحقیقات کے مطابق صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے شوکت یوسفزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق علی عمران کی ملکیت میں لاہور کے پوش علاقے میں ایک ٹاور کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں