این اے 249، فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

این اے 249، فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
کیپشن: این اے 249 میں مخالف امیدوار شہباز شریف کی درخواست پر نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔کراچی کے حلقہ این اے 249 میں مخالف امیدوار  شہباز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فریقین سے دس اگست تک جواب طلب کر لیا ہے۔

اس حلقے میں ہارنے والے امیدوار ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے درخواست میں کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی میں شدید بےقاعدگیاں ہوئی ہیں اور اسی وجہ سے فیصل واؤڈا کامیاب ہوئے تاہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے این اے 249 کراچی سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا سے ہار گئے تھے۔ اس حلقے سے فیصل واوڈا 35344 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ شہباز شریف 34626 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

شہباز شریف نے این اے 249 کراچی میں 700 سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہارنے پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرنگ افسر نے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے این اے 249 کے انتخابی نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں