الیکشن کمیشن نے عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق عدالتوں کی جانب سے روکے گئے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے. عدالتوں سے فیصلےکے بعد روکے گئے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے .عمران خان کے 3 حلقوں کے کامیابی کے نوٹیفیکشن مقدمات سے مشروط ، این اے 35 بنوں،این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی کا مشروط نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا،این اے 53 کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن ضابطہ اخلاق کہ خلاف ورزی کے تحت روکا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات 2018 کے بعد نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ایک اعلامیے کے مطابق امیدواروں کی کامیابی کے تمام نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتوں کی جانب روکے گئے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں نیب خیبر پختونخوا میں پیش،سوالنامہ دیدیا گیا
   

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 4 اگست تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔8 اگست کو سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرستوں کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملک کے لوگوں کے لیے مثال بنیں، چیف جسٹس
   

شیڈول کے مطابق 9 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئےجائیں گے۔بعدازاں صدر پاکستان قومی اور چاروں صوبوں کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔پہلے اجلاس میں منتخب اراکین خود حلف اٹھانےکے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان (وزیراعظم) کا چناؤ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین بھی مرد لیڈر کی طرح کام کر سکتی ہیں، زرتاج گل
   
یاد رہے کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 116، مسلم لیگ (ن) 64، پیپلز پارٹی 43 اور ایم ایم اے 12 نشستوں کے ساتھ نمایاں ہیں جب کہ 13 آزاد امیدوار بھی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں