نیب نے رہنما تحریک انصاف علیم خان کو دوبارہ طلب کر لیا

نیب نے رہنما تحریک انصاف علیم خان کو دوبارہ طلب کر لیا
کیپشن: بشکریہ فوٹو فیس بک

لاہور: نیب نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق, نیب نے علیم خان کو آف شور کمپنیوں کے کیس میں 10 اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق علیم خان نیب کو اپنے جوابات سے مطمئن نہیں کرسکے تھے۔

خیال رہے کہعبدالعلیم خان نے گزشتہ روز نیب لاہور  کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو  کر  اپنا بیان قلمبند کرادیا ۔ نیب لاہور نے عبدالعلیم خان کو 8 اگست کو طلب کیا ہوا تھا۔ لیکن عبدالعلیم خان نے دوروز پہلےتحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کرمطلوبہ ریکارڈ بھی جمع کرادیا ۔

عبدالعلیم خان اس سے قبل بھی دو مرتبہ نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوچکے ہیں ۔30 جولائی کو جمع کروائے گئے ان کےجوابات سے نیب تحقیقاتی ٹیم مطمئن نہیں ہو ئی تھی۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے مزید ریکارڈ طلب کیا تھا ۔نیب عبدالعلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے ۔ علیم خان کے یوکے اور یو اے ای میں بھی متعدد فلیٹس اور دیگر اثاثہ جات ہیں ۔

خیال ہے کہ عبدالعلیم خان وزارت اعلیٰ کے عہدے کا امیدوار ہونے کی وجہ سے جلد از جلد نیب سے کلین چٹ لینا چاہتے ہیں۔