شاہ زین بگٹی کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات، وزیراعظم کے لیے حمایت کا اعلان

شاہ زین بگٹی کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات، وزیراعظم کے لیے حمایت کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔

ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے عمران خان کو ڈیرہ بگٹی کے مسائل سے آگاہ کیا اور بے گھر افراد کی آبادکاری کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر بھی تحریک انصاف کی قیادت کے سامنے رکھا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے شاہ زین بگٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم کے انتخاب میں حمایت پرانکی جماعت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شاہ زین بگٹی اور انکی جماعت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔