وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: دونوں رہنماؤں نے بھارتی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فون پر بات چیت کی اور خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بھارتی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو پاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کُل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا تھا کہ پاکستان ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑے گا اور سربراہان مملکت سے بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں معاملہ اٹھایا جائے گا اور عالمی عدالت انصاف میں بھی کیس لے کر جائیں گے۔