افغان طالبان نے افغانستان میں صدارتی انتخابات مسترد کر دیئے

افغان طالبان نے افغانستان میں صدارتی انتخابات مسترد کر دیئے

کابل: افغان طالبان نے افغانستان میں صدارتی انتخابات مسترد کر دیئے ہیں، طالبان نے افغان عوام کو بھی انتخابات سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔ ؎

ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ افغان حکومت آئندہ ماہ انتخاب کرانے کے بجائے افغانستان سے غیر ملکی فورسز کے انخلاء کیلئے امریکا کیساتھ مذاکرات کی کوشش کرے۔

دوسری جانب افغان دارالحکومت کابل میں زور دار بم دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 34 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا، شہریوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔