اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کی موجودہ تشویشناک صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ کمیٹی مقبوضہ وادی چنار کی لمحہ بہ لمحہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پہ نگاہ رکھے گی اور پاکستان کے ردعمل کو ترتیب دے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی میں وزیرخارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔
حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تمام سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلوو¿ں کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز ترتیب دے گی۔
کمیٹی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے متعلقہ دیگر امور کی انجام دہی بھی کرے گی۔