6 مہینوں میں پاک بھارت جنگ ہوتی دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

6 مہینوں میں پاک بھارت جنگ ہوتی دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید
کیپشن: Image Source: Sheikh Rasheed File Photo

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے 6 مہینے میں پاک بھارت جنگ ہوتی دیکھ رہا ہوں،آنے والے کچھ مہینوں میں کشمیر کا مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ایسے وقت آتے ہیں جب سیاستدان غلط فیصلہ کرے اور نیا راستہ نکلتا ہے، کشمیری اب گھر میں نہیں بیٹھے گا۔

 

انہوں نے کہا  اب یہ تحریک یو پی تک جائے گی، شملہ معاہدہ ختم، ایل او سی ختم ہوچکی، جدو جہد آزادی کا نیا نقشہ آیا ہے۔اب مذاکرات ختم ہےبھارت کی جانب سے یہ اعلان جنگ ہے۔

 

وزیر ریلوے نے کہا کہ دو ماہ کی لڑائی میں بھارت کے 2 طیارے گر گئے، جب تک کشمیر میں قبرستان موجود ہے کشمیری جدوجہد جاری رہے گی، بھارت اب آزاد کشمیر پر حملہ کرسکتا ہے، دیکھنا ہے ہم ہٹلرز نازی ازم کا مقابلہ کیسے کریں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے کسی مسلمان سے ووٹ نہیں مانگا، اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت یاد رکھے وہاں پھر کبھی نہ گھاس اگے گی نہ چڑیا چنچیں گی، دنیا میں نسل پرستی کی دوڑ بھارت میں دیکھی جا سکتی ہے۔