پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے
کیپشن: Image Source: PCB Twitter Account

کراچی: سری لنکن حکام کا کراچی کی سیکیورٹی صورت حال پر اطمینان کا اظہار، کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان میں 11 سال بعد بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے، اس حوالے سے سندھ پولیس انسپکٹر جنرل کے آفس میں سیکیورٹی کی صورت حال  پراہم اجلاس ہو جس میں سری لنکن حکام نے بھی شرکت کی۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی اکتوبر میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ یہ دورہ کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا گیارہ سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

سری لنکن حکام سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے کل لاہور کا دورہ کرینگے۔