مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کیخلاف قرار داد قومی اسمبلی میں منظور

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کیخلاف قرار داد قومی اسمبلی میں منظور
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کیخلاف قرار داد قومی اسمبلی میں منظور کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف قرار داد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے ۔

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے قرارداد پیش کی اور اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، مسئلہ کشمیر کا کوئی یکطرفہ حل قابل قبول نہیں۔

قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا کہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ، مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی حل یک طرفہ قابل قبول نہیں ہے ، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے ، پاکستانی حکومت اورعوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔