ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد کا ایک بار پھر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ

ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد کا ایک بار پھر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ


اولڈٹریفورڈ: مانچسٹر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے ایک بار پھر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کر کے خود کو بڑا کھلاڑی ثابت کردیا۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹری فورڈ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چیمپئز ٹرافی کے فاتح کپتان اور قومی ٹیم کے سابق قائد سرفراز احمد پانی کی بوتلیں لے کر پچ پر موجود بلے بازوں کے پاس آئے۔سرفراز احمد بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں پکڑے پچ پر کھڑے بلے بازوں شان مسعود اور شاداب کے پاس آئے اور انہیں پانی پیش کرنے کے ساتھ حوصلہ افزائی بھی کی۔

اس موقع پر سرفراز کے چہرے پر کوئی ندامت نہیں تھی اور وہ بارہویں کھلاڑی ہونے کے باوجود سینئر ہونے کے ناطے نوجوان بلے بازوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے۔

سرفراز احمد کی تصاویر کو گریپ کر کے صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا اور ٹیم منیجمنٹ کے رویے کے خلاف آواز بلند کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سابق کپتان اور چیمپئنز ٹرافی کے فاتح قائد کے ساتھ اس طرح کا رویہ قابلِ مذمت ہے کیونکہ ڈریسنگ روم میں دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے اور یہ کام ان سے بھی کروایا جاسکتا تھا۔