آصف زرداری نے بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لے لی

آصف زرداری نے بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لے لی

اسلام آ باد : پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لے لی۔

احتساب عدالت میں آصف علی زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست واپس نہیں لی جا سکتی، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے.

ایک ماہ فرد جرم موخر کروا کے آج جواب الجواب پر درخواست واپس لے رہے ہیں۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کاکیس ہے۔

جج احتساب عدالت نے کہا عدالت آصف زرداری کی بریت درخواست پر حکم جاری کرے گی۔