سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ
کیپشن: فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سونا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا اور ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 2500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 54 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی دو ہزار 144 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی 60 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت ایک ہزار 710 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام چاندی کی قیمت 51.44 روپے اضافے کے بعد 1 ہزار 466.04 روپے ہو گئی ہے۔