سندھ اور کے پی میں مزید 2 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے

سندھ اور کے پی میں مزید 2 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پشاور: خیبرپختونخوا اور سندھ میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور دونوں صوبوں میں مزید دو ڈاکٹرز ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 
نیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر احسان الحق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سروسز پتھالوجی خدمات سرانجام دے رہے تھے، صوبے میں کرونا سے اب تک 69ڈاکٹرز اور 38دیگر ہیلتھ ملازمین جاں بحق ہوئے ہیں۔ 
دوسری جانب نوشہرو فیروز کی ڈاکٹر فرزانہ میمن بھی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئیں جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 73 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں فرنٹ لائن ڈاکٹروں کی اموات کی تعداد 213 تک جا پہنچی ہے۔