اسلام آباد ہائیکورٹ : مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ : مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاناما ریفرنسز میں  اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے جاری  کاز لسٹ  میں کہا گیا ہے کہ  مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر یکم ستمبر کو سماعت ہوگی ۔  جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے احتساب عدالت سے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ گزشتہ سماعت پربینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی تھی۔