الیکشن کمیشن کو رات 11 بجے پی ٹی آئی کے خلاف ریکارڈ دینے کیلئے کھول دیا گیا: فواد چودھری

الیکشن کمیشن کو رات 11 بجے پی ٹی آئی کے خلاف ریکارڈ دینے کیلئے کھول دیا گیا: فواد چودھری
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے رات گئے کھلنے پراعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بارے میں ریکارڈ دینے کیلئے رات 11 بجے اجلاس ہوسکتا ہے تو دیگر جماعتوں کے فنڈنگ کیسز کو کیوں فریزر میں لگایا ہوا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رات 11 بجے الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی فنڈنگ کا ریکارڈ دینے کیلئے اجلاس بلا سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی، جمیعت نون لیگ کے فنڈنگ کیس کو فریزر میں لگایا ہوا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے بعد پندرہ دن کے اندرفنڈنگ کیسزکا فیصلہ ہونا چاہئے تا کہ عوام کو ایک موازنہ ملے کہ سیاسی جماعتیں کیسے فنڈنگ کرتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں