یوم عاشور، گرین لائن بس سروس 3 روز کیلئے بند کر دی گئی

یوم عاشور، گرین لائن بس سروس 3 روز کیلئے بند کر دی گئی

کراچی: یوم عاشور کے موقع پر تکنیکی بنیادوں پر گرین لائن بس سروس آج سے تین دن کیلئے بند کر دی گئی ہے اور 10 اگست سے یہ دوبارہ چلا دی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق گرین لائن بی آر ٹی ایس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے سلسلے میں سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر 7، 8 اور 9 اگست کو گرین لائن بس سروس کو بند رکھا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ گرین لائن بس سروس کے آخری اور مرکزی سٹیشن نمائش چورنگی کے قریب سے تین دن تک یوم عاشور کے سلسلے میں جلوس نمودار ہوتا ہے اور سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر یہ علاقہ مکمل سیل کر دیا جاتا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کے علاوہ یوم عاشور کے موقع پر سرکاری چھٹیوں اور امور زندگی معطل ہونے کے باعث مسافر بھی نہیں ہوں گے اور یوں گرین لائن بس سروس بند کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ 
دوسری جانب صوبہ سندھ میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے اور اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 10 اگست تک ہو گی۔ 
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ خواتین، بچے، معذور افراد، بزرگ، صحافی، سیکیورٹی اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

مصنف کے بارے میں