فواد چوہدری اوقات تک نہ جائیں تو بہتر ہو گا: مریم اورنگزیب

فواد چوہدری اوقات تک نہ جائیں تو بہتر ہو گا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارنگ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے اور اب قانون کے مطابق عملدرآمد ہو رہا ہے، فواد چوہدری اوقات تک نہ جائے تو بہتر ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کے تحت عمران خان نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 سال کے دوران 9 وکیل بدلے اور 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کرایا جبکہ ہائیکورٹ میں 11 پٹیشنز دائر کی گئیں، 8 سال میں ایک اکاؤنٹ کا بھی حساب نہیں دیا گیا اور اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران خان خیبرپختونخواہ بھاگ گئے تھے۔ فودا صاحب! احتیاط اچھی چیز ہے، اوقات تک نہ جائیں تو بہتر ہو گا، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے اور اب قانون کے مطابق اس پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں