ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے عمران اسماعیل کو طلب کر لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے عمران اسماعیل کو طلب کر لیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر سیما ضیاءاور نجی بینکوں کے 2 افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاءکو ایف آئی اے نے 12 اگست کی سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے جبکہ نجی بینکوں کے افسران کو 10 اگست کو ایف آئی اے آفس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں