ملک فسطائیت کے نرغے میں، 13 اگست کو اس سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا: عمران خان 

ملک فسطائیت کے نرغے میں، 13 اگست کو اس سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا: عمران خان 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت فسطائیت کے نرغے میں ہے اور 13 اگست کے جلسے میں اس سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبر پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے راہ حق پر تھے، کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔ 

1d20bb1185564bce6cd3812302b9a247


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔ مجرموں کے سربراہ اقتدار گروہ، جسے تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور ان کے سرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت) کے نرغے میں ہے۔ 
انہوں نے مزید لکھا کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہو کر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے یا بحیثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟ 13 اگست کو میں اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔ 

df90f6bb394c2e2752f4592eb43078e1

مصنف کے بارے میں