اسرائیل کی غزہ پر دہشت گردی ، 6 بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید 

اسرائیل کی غزہ پر دہشت گردی ، 6 بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید 
سورس: Twitter

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل کے غزہ پر مسلسل اور شدید فضائی اور راکٹ حملوں میں شہادتوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جس میں چھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ تازہ کارروائی ایک ہفتہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار  کرلیا ہے۔ 

ایک بیان میں فلسطین کے اسلامک جہاد گروپ نے کہا کہ شہدا کا خون ضائع نہیں جائے گا۔ حماس نے بھی سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مزاحمتی گروپ متحد ہیں۔ 

فلسطینی علاقوں کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ لین ہیسٹنگ نے متحارب فریقوں پر زور دیا کہ غزہ میں شدید بحران کے دوران ایندھن، خوراک اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔

مصنف کے بارے میں