امریکی سفیر سے گاڑیاں لینے کا پی ٹی آئی کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں: ترجمان کے پی حکومت 

امریکی سفیر سے گاڑیاں لینے کا پی ٹی آئی کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں: ترجمان کے پی حکومت 
سورس: Twitter

پشاور : خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر علی سیف نے کہا کہ امریکی سفیر سرکاری دورے پر صوبہ خیبر پختونخوا آئے تھے جس کا تحریک انصاف کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ امریکا ایک ایسا ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات ہیں، جن میں اتار چڑھاؤ بھی آتا رہتا ہے۔

امریکی سفیر کے دورہ خیبر پختونخوا پر شیریں مزاری کی طرف سے کی جانے والی تنقید کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا اپنا ایک مؤقف ضرور ہے مگر امریکی سفیر پارٹی کے کسی دفتر میں نہیں بلکہ سرکاری حیثیت میں یہاں آئے تھے۔ امریکا نے مختلف پروگرام چلانے میں صوبائی حکومت کو مدد فراہم کی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اس وزٹ کا تعلق پارٹی نظریات سے نہیں ۔ کل اگر انڈیا کے سفیر سرکاری حیثیت میں آتے ہیں تو ظاہر ہے کہ وزیراعلیٰ انھیں خوش آمدید کہیں گے کیونکہ انڈیا کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

امریکی سفیر نے تین اور چار اگست کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا کا دورہ کیا جس دوران وہ طورخم بارڈر بھی گئے تاکہ وہ خود اندازہ کر سکیں کہ یہ کس طرح خیبر پختونخوا کی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں میں ممد و معاون ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے وزارت صحت کو 36 گاڑیوں کا تحفہ بھی دیا۔ 

مصنف کے بارے میں