الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کے خلاف برطانیہ میں بھی تحقیقات کا آغاز

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کے خلاف برطانیہ میں بھی تحقیقات کا آغاز
سورس: File

لندن : عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف برطانیہ میں پاکستانی خیراتی اداروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تحقیقات چیرٹی کمیشن اور نیشنل کرائم ایجنسی کر رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی اور عمران خان پر خیراتی اداروں کے نام پر اکٹھے کیے گئے فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا الزام ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات کا آغاز اداروں کو شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قائم ہسپتال اور یونیورسٹی کے نام پر اکٹھے کیے گئے فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوئے ۔برطانوی تحقیقاتی اداروں کو شکایات کے ساتھ ثبوت بھی دیئے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ، فنانشل ٹائمز کی خبر اور سیاسی جماعت کے اکاؤنٹس مہیا کیے گئےبرطانوی تحقیقاتی اداروں کو دیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں