لاہور میں ایک بار پھر اسموگ نے لپیٹ میں لےلیا

لاہور میں ایک بار پھر اسموگ نے لپیٹ میں لےلیا

لاہور: صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایک بار پھر دھند اور اسموگ کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشیں اور برف باری کم ہونے کے باعث دسمبر اور جنوری کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسموگ کی شدت متغیر رہنے کا امکان ہے۔

لاہور اور اس سے ملحقہ ٹاؤنز میں صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ لوگوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کے لیے تکلیف کا باعث رہی اور لوگوں کو آنکھ اور ناک میں جَلن کا سامنا رہا۔

اسموگ کے باعث خاص طور پر ان لوگوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جو پہلے ہی آلودگی کے باعث الرجی اور سانس کے مسائل کا شکار ہیں۔