جب گھی سیدھی انگلی سےنہیں نکلتاتوٹیڑھی انگلی سےنکلتاہے ، شیخ رشید

جب گھی سیدھی انگلی سےنہیں نکلتاتوٹیڑھی انگلی سےنکلتاہے ، شیخ رشید

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے دنیا بھر میں لوگ عزت کے لیے استعفے دیتے ہیں،لیکن جب لوگ ڈھیٹ بن جاتے ہیں تو طالع آزما آجاتے ہیں۔ جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو ٹیڑھی انگلی سے نکلتا ہے ۔ سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو شیخ رشید نے کہ کمیشن بنانے کے خواہشمندوں کو متنبہ کیا کہ کمیشن سے کچھ نہیں نکلتا،، انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ 1968 میں بننے والے نورخان کمیشن کے رکن تھے۔  جس کا آج تک کچھ نہیں بنا،  شیخ رشید نے کہا کہ سارا مسئلہ 12لاکھ درہم کا ہے۔ جو ایک سال میں چار گناسے بھی زیادہ ہوگئے،وہ بھی اپنا پیسہ ان کے ذریعے کاروبار میں کیوں نہ لگا دیں، شریف خاندان کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ ایک کار بیچیں تو کروڑوں کی بکتی ہے۔  انھوں نے مشورہ دیا کہ کارڈیلرز اپنی تمام کاریں ان کے ذریعے فروخت کردیں۔

مصنف کے بارے میں