بانجھ خواتین کے لئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی، سائنسدانوں نے حادثاتی طور پر اب تک کا سب سے بہترین علاج دریافت کرلیا

بانجھ خواتین کے لئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی، سائنسدانوں نے حادثاتی طور پر اب تک کا سب سے بہترین علاج دریافت کرلیا

ایڈنبرا :  کینسر کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی ادویات اور کیمو تھیراپی کے بارے میں آج تک یہی کہا جاتا رہا کہ یہ تولیدی صحت کے لئے نقصان دہ ہے لیکن ایک حالیہ تحقیق میں سائنسدان یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کینسر کی ادویات بانجھ خواتین کے لئے بہترین علاج ثابت ہو رہی ہیں۔
ویب سائٹ نیشنل پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی ادویات ABVDکے تولیدی صحت پر اثرات کے مطالعے کے لئے 30 خواتین کے تولیدی نظام کا مطالعہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے 16 خواتین کینسر کا علاج کرواچکی تھیں جبکہ دیگر 14 عام صحت مند خواتین تھیں۔ جن خواتین کے کینسر کا علاج ABVDاور کیمو تھیراپی کے ذریعے کیا گیا تھا ان میں بیضوں کی پیدائش کا عمل نئے سرے سے شروع ہوچکا تھا اور دیگر خواتین کی نسبت ان میں بیضوں کی تعداد تقریباً 10 گنا زیادہ تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات بالکل حیران کردینے والی ہے کہ ABVD ادویات خواتین کے تولیدی نظام میں نئے فولیکل پیدا کردیتی ہیں، جن کی وجہ سے بیضوں کی پیدائش نئے سرے سے شروع ہوجاتی ہے۔ تحقیق کے مطابق خواتین میں عمر بڑھنے کے ساتھ بیضوں کی تعدا دکم ہوتی جاتی ہے اور ان کی کوالٹی بھی متاثر ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں حمل قرار پانا ممکن نہیں رہتا۔ ان خواتین کے لئے کینسر کی ABVDادویات کو امید کی نئی کرن قرار دیا جارہا ہے۔