مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کی جواں سالہ ملازمہ کی پراسرار ہلاکت

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کی جواں سالہ ملازمہ کی پراسرار ہلاکت

بہاولنگر :مسلم لیگ نون کے ایم این اے کے بیٹے کی جواں سالہ ملازمہ پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی ۔  ایم این اے کا بیٹا ملازمہ کو مبینہ طور پر اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ ہلاک ہونیوالی ملازمہ کےورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کیا گیاہے ۔
یہ واقعہ بہاولنگر کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا  جہاں حلقہ این اے 188سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سید اصغر شاہ کے بیٹے کی رہائش گاہ پر اس کی جواں سالہ ملازمہ کی پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی جسے آصف شاہ مبینہ طور پر مردہ حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا۔


ملازمہ کے ورثار نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس پہلے تو پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کرتی رہی ۔  تاہم نیو نیوز پر خبر نشر ہونے پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دے دیا۔

مصنف کے بارے میں