”فاسٹ8“ کا پہلا ٹریلر جاری

”فاسٹ8“ کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس: ہالی وڈکی ایکشن فلم سیریزفاسٹ اینڈ فیوریئس کی نئی فلم ”فاسٹ8“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ایف گیری کی اس فلم کی سٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن، جیسن سٹیتھم، لیو ڈیکرس اور لوکس بلیک شامل ہیں،کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردار ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوہ گر ہوںگے۔مذکورہ فلم آئندہ سال 14اپریل کو سینما گھروں میںنمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔